ماسکو۔15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) روس میں شروع ہوئے کریملن کپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں نمبر پانچ سیڈ چلی کے کرسچین گارین پہلے راؤنڈ کے مہمان ثابت ہوئے جب انہیں اٹالین حریف آندریاس سیپی نے 3-6، 7-6 اور 7-6 سے شکست دی جبکہ چیک جمہوریہ کے لوکاس روسول بھی ارجنٹینا کے یان اگنیشیو لونڈیروکیخلاف 6-7،7-6 اور 6-3 سے کامیابی کے سہارے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔ویمنز سنگلز میں روس کی انا کالنسکایا نے ہم وطن اناستاسیا پوٹاپووا کو 6-0،3-6 اور 6-4 سے شکست دی ۔بلجیم میں یورپین کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈز کی تکمیل پر پہلے راؤنڈ کے واحد میچ میں نمبر پانچ سیڈ ارجنٹینا کے گائیڈو پیلا نے جرمنی کے پیٹر گوائیزک کو 5-7، 6-4 اور 7-6 سے شکست دی ۔سویڈن میں اسٹاکہوم اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں نمبر آٹھ سیڈ برطانیہ کے ڈینیئل ایوانز نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامچ کو 6-4، 1-6 اور 6-3 سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا لیکن نمبر چھ سیڈ امریکی کھلاڑی رلی اوپیلکا کو حیران کن ناکامی سے دوچار ہونا پڑا جب انہیں اٹالین حریف اسٹیفانو ٹریویگلیا نے 7-5، 4-6 اور 6-4 سے مات دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔