٭٭ اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی کرسی بچانے کیلئے احتجاجیوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے پولیس کو کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل 200سے زائد ارکان اسمبلی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے ناخوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست میں بڑے سے بڑے وزیراعلیٰ دیکھے ہیں مگر کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی چیف منسٹر ایوان اسمبلی میں کہا ہو ’’ٹھوک دو ‘‘ ۔ اس سے ان کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔