لندن۔فاسٹ بولر کرس ووکس نے 2 ستمبرکو اوول میں ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹسٹ کے لئے انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی کی ہے ۔ووکس کے علاوہ وکٹ کیپر سیم بلنگز کو بھی15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ جوس بٹلر کی جگہ لیں گے جو اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چوتھے ٹسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ ووکس نے ای سی بی کی ریسٹ اینڈ روٹیشن پالیسی اور اپنی ایڑی کے زخم کی وجہ سے 12 مہینے سے سے زائد عرصے تک ٹسٹ کرکٹ نہیں کھیلا ہے ۔ وہ زخمی ہونے کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کے پہلے تین میچوں سے بھی باہر تھے ۔