کرس گیل کی سست ترین بیٹنگ ،پہلا ونڈے بارش کی نذر

   

گیانا۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل کی روایت سے مختلف سست ترین بیٹنگ کے بعد ہندوستان کیخلاف پہلا ونڈے بارش کی نذر ہوگیا جس میں محض 13اوورزکا کھیل ممکن ہو سکا۔ خراب موسم کے سبب میچ 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا جس میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر فیلڈینگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کے بیٹسمین کرس گیل کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملا جنہوں نے31 گیندیں کھیل کر محض چار رنز بنائے اور اپنی وکٹ کلدیپ یادیو کے حوالے کرگئے۔ ایون لوئیس نے ناقابل شکست 40 رنزبنائے،بارش کے سبب کھیل ختم کرنا پڑا ، ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 54 رنز بنائے اور واحد وکٹ کلدیب یادو کے نام رہی۔