سینٹ جارج ۔یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر کرس گیل نے انگلینڈ کیخلاف چوتھے ونڈے میں کئی نئے ریکارڈز اپنے نام کرلیں ہیں۔ وہ برائن لارا کے بعد ویسٹ انڈیز کی جانب سے دس ہزار رنزکا سنگ میل عبورکرنیوالے دوسرے بیٹسمین بنے اور انہوں نے اپنے چھکوں کی ٹرپل سنچری بھی مکمل کرلی اور اگرچہ وہ 351 ریکارڈ چھکے لگانے والے شاہد آفریدی سے اب بھی پیچھے ہیں لیکن مجموعی طور پر بین الاقوامی مقابلوں میں کرس گیل نے پانچ سو چھکوں کا سنگ میل بھی پار کرلیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے اس میچ میں 64 چوکے اور 46 چھکے لگائے گئے اور ایک ونڈے میں باؤنڈریز کی مدد سے 532 رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم ہوا۔