کرشنا آبی پراجیکٹس کی سطح میں پھر اضافہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد، 11/ اگسٹ : دریائے کرشنا کے آبی پراجیکٹس کی سطح میں پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔بالائی علاقوں سے پانی کے بہاو اور مقامی بارش کے نتیجہ میں سُنکے سیلا، تنگبھدرا پراجیکٹس کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ۔ پانی کے بہاو کے بعد تنگبھدرا پراجیکٹ کے 30دروازے کھولتے ہوئے 60ہزار کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اسی طرح سُنکے سیلا پراجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو دیکھاجارہا ہے جس کے بعد حکام نے پراجیکٹ کے 11دروازوں کو کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔سُنکے سیلاپروجیکٹ میں 48ہزار500کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس پر دروازے کھول کر 45 ہزار 900 کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔ جورالہ کی آبی سطح میں اضافہ درج کیاگیا ۔اس میں 88ہزار کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس پر 12 دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا ۔ اس کی مکمل سطح 9ٹی ایم سی ہے تاہم موجودہ طورپر اس کی سطح آب 8ٹی ایم سی درج کی گئی ہے ۔سری سیلم پروجیکٹ میں ایک لاکھ 44ہزار کیوزک پانی کا بہاو رہا جس کے بعد 90ہزار کیوزک پانی چھوڑاگیا۔ پراجیکٹ کی مکمل سطح 215ٹی ایم سی ہے ۔اس کی موجودہ سطح آب 210ٹی ایم سی ہے ۔