کرشنا ریور بورڈ کی ٹیم پر آندھراپردیش کو اعتراض

   

گرین ٹریبونل نے اعتراض کو قبول کرلیا
حیدرآباد۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) تلگو ریاستوں کے درمیان آبی تنازعہ کے حل کے لئے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم رائلسیما لفٹ اریگیشن اسکیم کا معائنہ کرے گی۔ آندھراپردیش کی جانب سے اس سلسلہ میں گرین ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ معائنہ کے دوران تلنگانہ کے عہدیدار ٹیم میں شامل نہ رہیں۔ آندھراپردیش نے سنٹرل واٹر کمیشن کے عہدیدار دیویندر راؤ کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض جتایا ۔ گرین ٹریبونل نے آندھراپردیش کے اعتراضات کو قبول کرتے ہوئے کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو ٹیم میں شامل نہ کریں۔ 9 اگست کو دورہ سے متعلق تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔