وجے واڑہ : آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے رویرو گاؤں میں ندی میں مچھلی پکڑنے گئے ماہی گیروں کی کشتی پلٹنے کی وجہ سے چار ماہی گیروں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ ماہی گیروں کی لاشیں اتوار کو ندی سے نکالی گئیں۔ پولیس کے مطابق کچھ ماہی گیر ہفتے کی شام کو کرشنا ندی میں ایک دیسی کشتی میں مچھلی پکڑنے کے لئے گئے تھے ۔ مچھلی پکڑنے کے بعد جب وہ ندی کے کنارے کی طرف لوٹ رہے تھے تبھی اچانک ان کی کشتی پلٹ گئی اور وہ سبھی ڈوبنے لگے ۔ ایک ماہی گیر تیرکر صحیح سلامت ندی کے کنارے پہنچ گیا لیکن باقی سبھی چار ندی میں ڈوب گئے اور ان کی موت ہوگئی۔اس حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد قومی آفات بچاؤ ٹیم (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں نے چاروں ماہی گیروں کی لاشوں کو نکال لیا۔اس حادثے میں مارے گئے ماہی گیروں کی شناخت رنجیت کمار(35)،سوریہ پرکاش (19)،ویرئیا (45) اور وینکٹیشورا راو (36) کے طورپر کی گئی ہے ۔سبھی ماہی گیر کانکی پاڑو منڈل کے ویکنٹھ پورم گاؤں کے رہنے والے تھے ۔ اس علاقے کے رکن اسمبلی اے انل کمار نے ہلاک شدگان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت کا اظہارکیا ہے۔