حیدرآباد۔/6اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے تلنگانہ حکومت کو کرشنا ٹریبونل کے قیام کیخلاف درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر تلنگانہ حکومت نے نئے ٹریبونل کے قیام کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلہ میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ مرکز نے عدالت کو بتایا کہ نئے ٹریبونل کے قیام کا مسئلہ مرکز کے زیر غور ہے اور تلنگانہ کی درخواست کی واپسی کی صورت میں یہ کام آگے بڑھ سکتا ہے۔ جس پر تلنگانہ حکومت نے درخواست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک حکومتوں نے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ پر اعتراض کیا ہے اور اعتراضات داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی جس پر سپریم کورٹ نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ر