ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کی کرش فرنچائز نے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنا نام کمایا ہے۔ فلموں کی اس سیریزکو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ ہندوستان کی پہلی سوپر ہیرو فلم کرش نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑے تھے ۔ کرش 3 سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبورکیا تھا۔ گزشتہ 11 سالوں سے شائقین فلم کرش 4 کا انتظار کر رہے ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ریتھک روشن کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلم کرش 4 سال 2025 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ اس فلم سے متعلق ایک بڑی خبر ہے۔ دراصل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ شردھا کپورکرش 4 میں آچکی ہیں۔ اداکارہ پرینکا چوپڑا کرش فرنچائز کی تینوں فلموں میں مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئی ہیں لیکن اب فلم کے چوتھے حصے میں شردھاکپورکی انٹری کو دیکھ کرکچھ لوگ قیاس کررہے ہیں کہ وہ کرش میں پرینکا چوپڑاکی جگہ لے سکتی ہیں۔ یاد رہیکہ جب کرش3 میں پرینکا چوپڑا مرکزی کردار میں تھیں تو اداکارہ کنگنا رناوت نے منفی کردار اداکیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر تقریباً 400 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ شائقین اس فلم کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ شردھاکپورکی فلم استری 2 باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف تین دنوں میں بھاری رقم کمائی ہے۔ استری 2 نے صرف دو دنوں میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبورکرلیا ہے۔