کرغزستان اور تاجکستان میں سرحدی جھڑپیں‘ 100 افرادہلاک

   


کرغستان : دونوں وسطی ایشیائی ممالک کرغزستان اور تاجکستان کی سرحد پر لڑائی ہوتی رہی ہے، تاہم اس ہفتے کے اوائل کی حالیہ لڑائی میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اب تک کم از کم 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وسط ایشیائی ریاست کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان گزشتہ چہارشنبہ کے روز لڑائی چھڑ گئی تھی، جس میں اب تک تقریباً 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اتوار کے روز کرغزستان اور تاجکستان نے سرحد پر حالیہ جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد جاری کی۔کرغز حکام نے بتایا کہ انہوں نے سرحد کے ساتھ واقع تنازعہ والے علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ 37,000 افراد کو وہاں سے نکال لیا ہے۔ ادھر حکومت نے 19 ستمبر پیر کے روز متاثرین کے لیے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔تاجکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت اس کے کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے۔ تاجک وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ہونے والی جھڑپوں میں بھی کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں، تاہم وزارت نے ان ہلاکتوں کے کوئی اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔لڑائی مبینہ طور پر اس وقت شروع ہوئی تھی، جب اس ہفتے کے اوائل میں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سرحدی چوکیوں اور قریبی بستیوں پر حملہ کرنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا۔کرغزستان کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران اس کے کم از کم 59 افراد ہلاک ہوئے اور 130 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔