بشکیک : کرغزستان میں نئے پارلیمانی انتخابات رواں برس 20 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ اس وسطی ایشیائی ریاست میں انتخابات میں بے ضابطگیوں کے بعد بڑے مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ ان مظاہروں کے تناظر میں صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ 4 اکتوبر کو منعقدہ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت جیسے الزامات سامنے آئے تھے۔ کرغزستان کے مرکزی الیکٹورل کمیشن کے مطابق نئے انتخابات کیلئے 20 دسمبر کی تاریخ پر کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق کیا ہے۔
