بشکیک6جون (سیاست ڈاٹ کام ) کرغزستان میں کورونا وائرس وبا کے 38 نئے معاملے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1974 ہو گئی ہے ۔نائب وزیر صحت نوربالوت حسین بایوف نے اپنی باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5050 طبی ٹیسٹ کئے جانے کے بعد یہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔مسٹر حسین بایوف نے کہا کہ نئے معاملات میں تین باہر سے آئے لوگوں کے ہیں، 29 نئے مریض پہلے سے طبی نگرانی میں تھے اور چھ معاملات کے ذریعہ کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے معاملات میں 11 طبی اہلکار ہیں اور اب تک 389 طبی اہلکار متاثر ہو چکے ہیں اور ان میں سے 273 ٹھیک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے ۔ اب تک کل 1360 مریض تندرست ہو چکے ہیں۔ اس وقت 592 لوگ اسپتالوں میں داخل ہے اور دو مریض انتہائی نگہداشت میں ہے ۔ متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آئے 1736 لوگ طبی نگرانی میں ہیں اور دیگر 8194 لوگ ڈاکٹروں کی نگرانی میں گھر میں کورنٹن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے صفائی کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ملک میں تمام اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور اب بھی انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے۔