بشکیک، 15مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرغزستان میں جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 29نئے معاملے درج کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,111ہوگئی ہے۔ کرغزستان کے صحت کے نائب وزیر نوربولوت اسین بائیف نے بتایا کہ اس وائرس سے ایک 55سالہ مرد اور 84خاتون کی موت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14ہوگئی ہے ۔ دونوں مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں تھے اور دیگر بیماریوں سے بھی متاثر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دس مریض ا س انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔