کرغزستان کو ایشین کپ میں بہتر مظاہرہ کی اُمید

   

گھوڑوں پر کشتی ، مردہ بکری کا پولو ، عقاب کے شکار کیلئے مشہور ملک کی اونچی چھلانگ

ابوظبی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گھوڑوں کی پیٹھ پر بیٹھ کر مقابلوں، شاہین و عقاب کے شکار اور مردہ بکری کے پولو کیلئے مشہور و معروف وسط ایشیائی ملک کرغزستان میں اس ماہ امارات میں ہونے والے ایشین کپ فٹبال ٹورنمنٹ سے اچھی امیدیں وابستہ کررہا ہے۔ سابق سوویت جمہوریہ کرغزستان 1994ء میں ایشین کپ فٹبال ٹورنمنٹ میں شمولیت کے بعد نمایاں پیشرفت کی ہے اور اس ٹورنمنٹ سے باہر رہنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ ایشیائی براعظم کے علامتی ٹورنمنٹ میں ان کے اولین مقابلہ میں انہیں پیچھے ڈھکیلنا آسان نہ ہوگا۔ کرغزستان کے وہائٹ فالکس کا سامنا پیر کو چین سے ہوگا جس کے بعد خطاب کی امکانی فاتح ٹیموں میں شامل جنوبی کوریا اور فلپائن سے بھی ان کا مقابلہ متوقع ہے، لیکن کرغز کوچ الیگزینڈر نے حریفوں کی طاقت کی پرواہ کئے بغیر جارحانہ تیور اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کے مستحکم موقف کا ادعا کیا ہے۔ 60 لاکھ نفوس کی آبادی پر مشتمل صرف زمینی راستوں سے گھرے اس غریب ملک کرغزستان کو اپنی قبائیلی روایات پر کافی فخر ہے۔ فیفا عالمی رینکنگ میں کرغزستان کو 91 واں اور ایشیاء میں 12 واں مقام حاصل ہے۔