دوشنبے: کرغستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی تنازعے پر ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کرغستان کا کہنا ہے کہ قریب 11,500 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں سابقہ سویت ریاستوں میں پانی کے ذرائع کے حوالے سے تنازعہ ہے۔ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں پانی کی تقسیم کے مقام پر سویلین افراد میں تنازعہ کے بعد شروع ہوئیں۔
