کرغستان میں پارلیمانی ووٹنگ

   

دوشنبہ ۔ کرغستان میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ یہ انتخابات حکومتی سطح پر ایک بڑی تبدیلی کے فقط ایک سال بعد منعقد ہو رہے ہیں۔ سن 2020 میں کرغستان ایک بڑے سیاسی بحران کا شکار ہوا تھا۔ تب حزب اختلاف نے انتخابات میں دو جماعتوں کو جتوانے کے لیے انتظامیہ پردھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور سیاسی بحران کے سبب اُس وقت کے وزیر اعظم اور پارلیمانی اسپیکر مستعفی ہو گئے تھے۔ ملک بھر میں مظاہرے اور بدامنی پھیل گئی تھی۔ رواں برس جنوری میں سدیر ڑاپیروف نے بطور صدر منتخب ہو کر منصب سنبھال لیا تھا۔ آج کرغزستان میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کو موجودہ صدر کی اقتدار پر گرفت کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔