بشکیک 2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کرغستان میں کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ کے 13 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 769 تک پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ صحت کی سربراہ اے اکومیٹووا نے ہفتہ کو بتایا کہ نئے 13 متاثرین میں دو طبی اہلکار بھی شامل ہیں ۔محترمہ اکومیٹووا نے بتایا کہ 200طبی اہلکار متاثرہ ہوئے ہیں جن میں سے 122 علاج کے بعد صحت یا ب ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کرغستان میں فی الحال 234 کووڈ -19 مریض اسپتال میں داخل ہے جس میں 11 کی حالت نازک ہے۔