حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) نائب وزیر اعظم کرغستان عیدل بیسالوف نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج ٹی ہب کا دورہ کیا۔ کرغستان اعزازی کونسل ڈاکٹر میر ناصر علی خان نے پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن، سی ای او ٹی ہب سرینواس راؤ اور تلنگانہ اکیڈیمی آف اسکل نالج کے سریکانت سنہا کے ساتھ اجلاس کا اہتمام کیا۔ ٹی ہب و ٹاسک عہدیداروں نے تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام اور دیگر تفصیلات سے واقف کرایا۔ ڈاکٹر ناصر علی خان نے ڈپٹی پرائم منسٹر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔ ر
