تہران: ایران نے کہا ہے کہ کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے اس سلسلے میں داعش سے وابستہ بعض افرادکو حراست میں لیا ہے ۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہماری خفیہ ٹیم نے کرمان میں ہوئے دہشتگرد حملے میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ان حملوں میں تیس کے قریب بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔