کرنال میں ہنگامہ آرائی‘ 71 مظاہرین کیخلاف FIR

   


سر سہ :پولیس نے کرنال میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا لیکن خبر آ رہی ہے کہ انتظامیہ نے 71 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔ہریانہ کے کرنال ضلع میں کل وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی ایک تقریب تھی لیکن احتجاج کر رہے کسانوں نے ان کے وہاں آنے کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار، آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا ۔ واضح رہے اس ہنگامہ کے بعد وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو اپنا دورہ رد کرنا پڑا تھا۔نئے زرعی قوانین کو ختم کرنے کے مطالبہ کو لے کر کسان دہلی کی سرحدوں پر گزشتہ 46 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔