روس اور یوکرین کی جنگ رکوانے جے پی نڈا کا دعوی مضحکہ خیز، کے ٹی آر کا ردعمل
حیدرآباد 21 فروری (سیاست نیوز ) بی آر ایس ورکنگ صدر و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا کی جانب سے روس اور یوکرین کی جنگ کو وزیر اعظم مودی کی جانب سے رکوانے کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹرا کے درمیان بلگاوی سرحدی تنازعہ کو حل کرنے میں ناکام ہونے والے مودی بین الاقوامی سطح پر جنگ کو کیسے رکواسکتے ہیں جے پی نڈا کو جواب دینا چاہئے ۔ بی جے پی صدر نڈا پر جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ جے پی نڈا کے اس دعوے کی مرکزی وزارت خارجہ نے تردید کرکے اس میں سچائی نہ ہونے کی وضاحت کی ۔ کرناٹک کے اُڈپی میں جے پی نڈا نے وزیر اعظم مودی کی ستائش میں ریمارکس کو اے این آئی نے ایک اسٹوری بناکر نشر کیا ہے جس کو کے ٹی آر نے ’اور کتنا پھیکو گے سر‘ کیاپشن لگاتے ہوئے ٹوئٹر پر شیر کیا جس پر ہزاروں عوام نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مرکزی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور غلط فہمیوں پر تنقیدیں کرنے والے کے ٹی آر نے ایک اور ٹوئٹ میں مرکزسے حال ہی میں پیش کئے گئے بجٹ کو ’امرت کال (اچھا وقت)‘ قرار دیتے ہوئے اس کو ’متراکال (دوستوں کا وقت)‘ قرار دیا اور کہا کہ امرت کال کی بجائے مترا کال قرار دیا جاتا تو موزوں نام تھا۔ کے ٹی آر کے اس تبصرہ پر بھی ٹوئٹر صارفین نے زبردست ردعمل کا اظہار کیا۔ پی وشنو وردھن ریڈی نامی صارف نے کہا کہ مودی حکومت میں اچھے دن نہیں آئے، ملک تمام بین الاقوامی انڈیکس میں پیچھے ہوگیا، ایک اور صارف نے کہا کہ مترا کال نہیں مرت کال (ڈیڈ ٹائم) ہے۔ ن
