کرناٹک:بس میں آگ لگنے پر 5 افراد کی ہلاکت ،27زخمی

   

چتردرگ : کرناٹک کے وجے پورہ سے بنگلورو جانے والی ایک پرائیویٹ بس میں آج صبح آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 5 افراد کے ہلاک ہوگئے اور کم از کم 27کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہری پور تعلقہ کے کے آر ہلی میں قومی شاہراہ نمبر چار پر ایک پرائیویٹ بس آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 32مسافر سوار تھے ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اس حادثے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ پولیس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ بس کے انجن میں خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی۔