کرناٹک:ویکسین نہیں توپنشن اورراشن نہیں؟

   

بنگلورو: کرناٹک کے چمراجانگر میں ضلعی انتظامیہ کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ برپا ہے۔ انتظامیہ کے نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے یہاں ویکسین نہیں لی انہیں پنشن اور راشن کا فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم اب کرناٹک حکومت نے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے سے خود کو دور کرلیا ہے۔دراصل چماراجن نگر کے ڈپٹی کمشنر ایم آر روی نے حال ہی میں کہا تھا کہ بی پی ایل مستحقین اور پنشن کارڈ ہولڈرز کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ویکسین لینے کی ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا یہ حکم یکم ستمبر سے نافذ کیا گیا ہے۔ یہاں اس پورے معاملے پر کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے چہارشنبہ کوکہا ہے کہ مجھے کوئی ویکسین نہیں پنشن کے بارے میں نہیں معلوم۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ کچھ اضلاع جیسے یادگیر ، بیدار ، کالابراگی ، چمراجانگر میں ویکسین کے حوالے سے لوگوں میں ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے۔ ان اضلاع میں لوگ ویکسین لینے کے لیے آگے نہیں آرہے تھے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ فیصلے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیے جا سکتے ہیں۔