حیدرآباد ۔29 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کی سرگرمیوں کو پڑوسی ریاستوں میں توسیع دینے میں مصروف کے سی آر نے کرناٹک پر توجہ مرکوز کی ہے۔ قومی سطح کی پارٹی کے قیام میں جنتادل سیکولر کے قائد ایچ ڈی کمارا سوامی کی تجاویز اور مشوروں کے جواب میں کے سی آر نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل سیکولر کی ہر ممکن مدد کا تیقن دیا ہے۔ چیف منسٹر نے کرناٹک سے متصل علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنتادل سیکولر کی تائید میں مہم چلائیں۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے کہا کہ بی آر ایس کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں راست طور پر مقابلہ نہیں کرے گی بلکہ لوک سبھا انتخابات میں جنتا دل سیکولر سے مفاہمت کی جائے گی ۔ اسمبلی انتخابات جو آئندہ سال مقرر ہیں، ان میں جنتادل سیکولر کو زائد نشستوں پر کامیابی دلانے کیلئے تلنگانہ سے متصل کرناٹک کے علاقوں میں تائیدی مہم چلائی جائے گی ۔ کے سی آر نے جنتا دل سیکولر کو الیکشن فنڈس کے ذریعہ بھی تعاون کرنے کا یقین دلایا۔ر