کرناٹک اسمبلی انتخابات ۔ کانگریس کی 43امیدواروں کی تیسری فہرست ، آصف سیٹھ بھی شامل

   

نئی دہلی : کانگریس نے ہفتہ کو کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 43 امیدواروں کی تیسری فہرست کا اعلان کیا اور سابق چیف منسٹر سدارامیا کی دوسری نشست کولار سے انتخاب لڑنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ تیسری فہرست میں ایک مسلمان آصف سیٹھ کو بیلگاوی نارتھ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق چیف منسٹر لکشمن ساوادی، جو جمعہ کو کانگریس میں شامل ہوئے، کو بیلگاوی ضلع کے اتھانی سے امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ، سینئر جے ڈی (ایس) لیڈر کے ایم شیولنگے گوڑا، جو حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے، کو آرسیکیرے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔کانگریس نے تیسری فہرست میں کم از کم 16 نئے چہروں کو ٹکٹ دیا ہے۔