کرناٹک اسمبلی میں انسداد گاؤکشی قانون منظور

,

   

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی میں انسداد گاؤکشی قانون کو منظور کرلیا گیا ہے۔ گاؤکشی مخالف بل کے تعلق سے کرناٹک کے وزیر مدوسوامی نے کہا کہ اس قانون میں گائے اور بچھڑوں کو مارنے کی اجازت نہیں ہے۔ گاؤنسل کی غیرقانونی فروخت ٹرانسپورٹیشن اور گاؤکشی کے عمل کو قابل سزاء بنایا گیا ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن کانگریس کے زبردست ہنگامہ کے درمیان مخالف اور مویشی تحفظ بل 2020ء کو منظور کیا گیا۔ بی جے پی کا کہنا ہیکہ اس بل کی منظوری کے بعد کرناٹک میں گاؤکشی پر مکمل پابندی ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر سدارامیا کی قیادت میں کانگریس ارکان نے اسپیکر اسمبلی کی کرسی کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا۔ اسپیکر نے انہیں تیقن دیا کہ وہ کل اس موضوع پر بات کریں گے۔ اسپیکر کے جواب سے سدارامیا اور کانگریس کے کارکن مطمئن نہیں ہوئے ۔ ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگاکر ایوان سے واپس کردیا۔