بنگلور: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے ریاستی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 17نئے وزراء کو شامل کیا۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اسمبلی میں مبینہ طور پر فحش فلم دیکھنے پر معطل کردئے گئے لکشمن ساودی کو ریاست کا نائب وزیر اعلی مقرر کیا گیا۔
انہیں نائب وزیر اعلی کا عہدہ فراہم کرنے پر ایک بی جے پی رکن اسمبلی نے بھی تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ لکشمن ساوادی کے علاوہ دیگر دو وزراء گوند کرجول اور اشونت نارائن نائب وزراء اعلی رہیں گے۔ ا س کے ساتھ ہی لکشمن ساوادی ٹرانسپورٹ وزیر کی بھی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
بی جے پی وزیر رینوکا چاریہ جو یدی یورپا کے قریبی مانے جاتے ہیں انہوں نے لکشمن ساوادی کو نائب وزیر بنائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے پوچھا کہ ایسے بھی مجبوری تھی کہ لکشمن جنہیں انتخابات میں شکست ہوئی ہے انہیں منسٹر بنادیاگیا۔“ واضح رہے کہ2012ء میں لکشمن ساوادی او ردیگر دو زراء ریاستی اسمبلی میں فحش فلم دیکھتے ہوئے پائے گئے۔ ان تینوں لکشمن ساوادی، سی سی پاٹل اور کرشنا پالیمار نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ بعد ازاں سی سی پاٹلی حکومت میں دوبارہ شامل ہوگئے۔