کرناٹک اسمبلی میں یڈی یورپا نے پاس کیا فلور ٹیسٹ۔ اسپیکر آر رمیش نےدیا استعفیٰ

,

   

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے پیر کو یہاں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ یڈی یورپا کے اعتماد کا ووٹ کی تجویز پیر کو پیش کرنے کے بعد اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش نے اعتماد کا ووٹ صوتی ووٹوں سے پاس ہونے کا اعلان کیا۔جس کے بعد اسپیکرکے آررمیش نے استعفیٰ دے دیاہے۔

گورنر نے بی ایس یڈی یورپا کو جمعہ کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلانے کے بعد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیاتھا۔ وزیراعلی نے آج اعتماد کے ووٹ کی تجویز رکھنے کی بات کہی۔ کیونکہ ریاستی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ طے کرنے کےلئے 31جولائی سے پہلے اہم مالیاتی بل پاس کیاجاناہے۔

اسمبلی اسپیکر کی جانب سے17باغی اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرائے جانے کے بعد ایوان کے 224 اراکین کی تعداد گھٹ کر 207رہ گئی تھی اورپارٹی کو اکثریت ثابیت کرنے کےلئے 105 اراکین کی ضرورت تھی۔ جسے آسانی سے حاصل کرلیاگیا۔کمارا سوامی دوفلور ٹیسٹ دے چکے ہیں۔ ایک میں انھیں کامیابی ملی تھی تو دسرے میں ناکامی ۔ اسی طرح یڈی یورپا کا بھی یہ دوسرا فلور ٹیسٹ ہے۔ پہلے فلورٹسٹ میں یڈی یورپا ناکام ہو گئے تھے۔