کرناٹک اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نارائن پیٹ ٹاؤن میں الٹ گئی،18 مسافرین زخمی

   

حیدرآباد۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نارائن پیٹ ٹاؤن میں الٹ گئی۔ مسافرین بال بال بچ گئے۔ 18 مسافرین زخمی ہوئے ہیں بس حیدرآباد جارہی تھی۔ حادثہ کے وقت بہت سے مسافرین سورہے تھے بس الٹنے کے ساتھ وہ ہیبت سے نیند سے جاگے۔ پانچ یا چھ مسافرین کو فریکچر آیا ہے ۔ بارہ مسافرین کو معمولی زخم لگے ہیں۔