بیدر 5؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک اسٹیٹ پولیس (کے پی سی ) نے سیول کانسٹیبل اور سی اے آر ، ڈی اے آر کا نسٹیبل عہدوں پر تقررات کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ مذکورہ بالا عہدوں کے تقررات کے لئے شارٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جملہ 3026جائیدادوں کو پر کرنے کے لئے تقررات کئے جائیں گے۔جس میں سے 2013سیول کانسٹیبل عہدوں کیلئے اور 1013بی ایس ایف تقررات 2019کے تحت ڈی اے آر سی اے آر کانسٹیبل کے مخلوعہ عہدے ہیں۔ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ19اکتوبر ہے ۔ اُمیدواروں کو 250روپیئے (محفوظ کیاٹگری کے اُمیدوار وں کیلئے 100 روپیئے) جمع کرنے ہوں گے۔ کرناٹک اسٹیٹ پولیس کانسٹیبل کے تقررات کیلئے درخواست دینے والے اُمیدوار وں کی عمر 18 سے 25سال کے درمیان ہونی چاہیئے ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 17؍اکتوبر ہے ۔سیول کانسٹیبل کیلئے تعلیمی قابلیت بارہویں کامیاب ہونا لازمی ہے اور ڈی اے آر سی اے آر کانسٹیبل کے لئے تعلیمی قابلیت ہونا چاہیئے۔ اُمیدوار اس ویب سائٹ پر WWW.ksp.gov.inدرخواست سکتے ہیں ۔اہل امیدواروں سے درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔