کرناٹک انتخابات: بنگلورو میں آج پی ایم مودی کا میگا روڈ شو، 17 اسمبلی حلقوں سے گزرے گا

,

   

نئی دہلی:کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس الیکشن میں تمام پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اس ایپی تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک انتخابات کے لیے آج 6 مئی کو ایک میگا روڈ شو کریں گے۔ بنگلورو میں پی ایم مودی کا روڈ شو صبح 10 بجے شروع ہوگا اور دوپہر 1.30 بجے تک جاری رہے گا۔ ان کا یہ روڈ شو 17 اسمبلی حلقوں سے گزرے گا۔ اس میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔