بنگلورو:2023 کے کرناٹک انتخابی نتائج میں کانگریس نے 135 سیٹیں جیتی ہیں اور واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آ رہی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کو 66 جے ڈی (ایس) کو 19 سیٹیں ملی ہیں۔
کرناٹک کے 2018 کے انتخابی نتائج کے بعد بھی کانگریس-جے ڈی (ایس) اتحاد نے ریاست میں حکومت بنائی۔ تاہم حکومت قلیل مدتی رہی، کیونکہ وہ 17 اراکین اسمبلی جو ‘آپریشن لوٹس’ اراکین کے نام سے مشہور ہیں، اپنے اسمبلی حلقوں سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں ان میں سے زیادہ تر اراکین اسمبلی اپنی نشست سے ہار گئے ہیں ۔
آپریشن لوٹس
2018 میں اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو قطعی اکثریت نہیں ملی۔ اگرچہ بی جے پی 224 رکنی اسمبلی میں 104 اراکین کے ساتھ واحد سب سے بڑی پارٹی تھی، لیکن وہ 113 کے جادوئی نمبر سے کم رہی۔
اس کے بعد کانگریس اور جے ڈی (ایس) نے 116 ایم ایل ایز کی مشترکہ طاقت کے ساتھ اتحاد بنایا۔ اس اتحاد نے ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ اس اتحاد میں نہ صرف کانگریس کے 76 اور جے ڈی (ایس) کے 37 اراکین کے ساتھ تین آزاد اراکین بھی تھے۔
تاہم مخلوط حکومت کے ایک سال کے بعد 17 ایم ایل اے نے اپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس اقدام کی وجہ سے اتحادی حکومت اہنی اکثریت کھو بیٹھی اور بی جے پی نے ایک بار پھر ریاست میں حکومت بنائی۔ اس پیش رفت کو عام طور پر ‘آپریشن لوٹس’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
جب ان 17 ‘آپریشن لوٹس’ اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات کے لیے میدان میں اتارا گیا تو ان میں سے 12 نے کامیابی حاصل کی۔
2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ‘آپریشن لوٹس’ اراکین کا حال
2023 کے کرناٹک انتخابات میں، بی جے پی نے 17 منحرف ہونے والوں میں سے تمام 12 موجودہ اراکین اسمبلی اور دو سابق ممبران اسمبلی کو ٹکٹ دیا تھا۔
ان 14 ‘آپریشن لوٹس’ اراکین میں سے آٹھ الیکشن ہار گئے۔
‘آپریشن لوٹس’ اراکین کی فہرست درج ذیل ہے جنہوں نے 2023 کرناٹک اسمبلی الیکشن لڑا
1_ پرتاپ گوڑا پاٹل مسکی حلقہ سے کانگریس کے باسن گوڑا تورویہل سے ہار گئے۔
2_ مہیش کمتھلی اتھانی حلقہ سے کانگریس کے لکشمن سنگاپا ساوادی سے ہار گئے۔
3_ باسوانا گوڑا پاٹل ہیریکرور حلقہ سے کانگریس کے اجنیشور بساوناپا بناکر سے ہار گئے۔
4_ رمیش جارکی ہولی نے گوکاک سیٹ جیت لی
این منیرتنا نے آر آر نگر سیٹ جیت لی
5_ کے گوپالیا نے مہالکشمی لے آؤٹ سیٹ جیت لی
بی اے بسواراج نے کے آر پورہ سیٹ جیت لی
6_شریمانت پاٹل کاگواڑ حلقہ سے کانگریس کے بھرم گوڑا الگوڈا کاگے سے ہار گئے۔
7_ شیورام ہیبر نے ییلا پور سیٹ جیت لی
8_ ایس ٹی سوماشیکر نے یشونتھ پور سیٹ جیت لی
9_ کے سدھاکر چکبالا پور حلقہ سے کانگریس کے پردیپ ایشور سے ہار گئے۔
10_ کے سی نارائن گوڑا کرشنا راجپیٹ حلقہ سے جے ڈی (ایس) کے ایچ ٹی منجو سے ہار گئے۔
11_ این ناگراجو ہوساکوٹے حلقہ سے کانگریس کے شرتھ کمار بچے گوڑا سے ہار گئے۔
12سدھارتھ وجے نگر حلقہ سے کانگریس کے H.R.Gaviyappa سے ہار گئے۔
دیگر تین ‘آپریشن لوٹس’ اراکین میں سے دو روشن بیگ اور ایچ وشواناتھ نے 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا جب کہ بی جے پی کی جانب سے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کے بعد آر شنکر اپریل 2023 میں جے ڈی (ایس) میں شامل ہوگئے۔