کلبرگی: کلبرگی میں منگل کے روز بیلکوٹا ڈیم میں تین طلبا کے ڈوبنے کے بعد اسکول والے بھی کافی غم میں نظر اۓ۔
پولیس کے مطابق یہ طلبا کرناٹک کے بیجاپور ضلع کے ستیہ سائی پریمیکیتن رہائشی اسکول سے تعلق رکھتے تھے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباء نے بیلکوٹہ ڈیم کے پاس سیر کر رہے تھے۔
ہلاک شدگان کی شناخت منجو ناتھ (15) ، شبھم (15) اور لکشمن (14) کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق چار اساتذہ اور 96 طلباء اسکول کے سفر پر نانیہال میں سری ستیہ سائ یونیورسٹی برائے انسانی ایکسلنس کے پروگرام کےلیےآئے تھے۔
مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔