بنگلورو: کرناٹک اسمبلی نے آج اپوزیشن کانگریس کے احتجاج اور واک آوٹ کے درمیان انسداد تبدیلی مذہب بل منظور کرلیا۔ جسے گزشتہ ہفتہ قانون ساز کونسل نے معمولی فرامین کے ساتھ منظور کیا تھا۔ یہ بل آرڈیننس کی جگہ لے گا۔ ایوان زیریں نے گزشتہ ڈسمبر میں اسے منظوری دے دی تھی۔