کرناٹک جرنلسٹ اسوسی ایشن کی کانفرنس

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ : کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسو سی ایشن کے 36ویں ریاستی سطح کی کانفرینس گلبرگہ میں 3اور 4جنوری کو پوجیا شری بسواراجپا اپا سبھا بھون نزد جگت تالا ب (تبدیل شدہ نام (اپنا کیرے ) منعقد ہوگی ۔ ریاستی صدر کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسو سی ایشن ن شیوانند تگدور نے جمعرات کو ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25سال بعد یہ ریاستی سطح کی کانفرینس پھر ایک بار گلبرگہ میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوپہر 12بجے اجلاس عام کے ساتھ کانفرنس کا آغاز ہوگا۔

ایم ایل سی کے ہاتھوں
کیلنڈر کی رسمِ اجراء
بیدر۔بیدر شہر کے وی کے انٹرنیشنل پی یوکالج میں 31؍ڈسمبر کو منعقدہ ایک پروگرام میں ایم ایل سی رگھوناتھ ملکاپورے کے ہاتھوں سال 2022کے کیلنڈر کارسمِ اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر لکشمی بائی کمٹھانے ، ویجناتھ کمٹھانے ، ایم ایل سی اروندکمارارلی ، بھیم راؤ بڑتے ، وجے کمار آنندے اور ڈاکٹر دلیپ کمٹھانے موجودتھے۔