کرناٹک حجاب تنازعہ:حجاب کیلئے مظاہرہ کر رہی طالبات کیخلاف ایف آئی آر درج

   

بنگلور: جہاں کرناٹک ہائی کورٹ کی خصوصی ڈویژن بنچ روزانہ کی بنیاد پر حجاب کیس کی سماعت کر رہی ہے، وہیں طالبات حجاب پہن کر کالجوں میں آتی رہتی ہیں اور کالج کے حکام سے گفت و شنید بھی ہورہی ہے ۔ ان طالبا ت کے خلاف پہلی تعزیری کارروائی کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو ٹمکورو ضلع میں امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ حجاب پہننے اور کلاسز میں شامل ہونے کے اپنے آئینی حق کا مطالبہ کرنے والی طالبات نے کالج کیمپس میں احتجاج کیا۔ اس کے پیش نظر ٹمکور کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے گزشتہ دو دنوں میں امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 15 سے 20 طالبات کے خلاف ٹمکورو سٹی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے،تاہم پرنسپل نے شکایت میں کسی طالب علم کا نام نہیں لیا ہے۔حکام کی جانب سے حجاب پہن کر کلاس میں شرکت کی اجازت طلب کرنے والی طالبات کے خلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔ وزیر داخلہ اراگا گیانندرا نے پہلے کہا ہے کہ اب طالبات کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور عبوری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔وہیں وجئے پورہ ضلع کے انڈی کالج کے پرنسپل نے ایک ہندو طالب علم کوسندور لگانے پرواپس بھیج دیا، اسے گیٹ پر روکا گیا اور سندور اتارنے کو کہا گیا، کیونکہ کسی بھی مذہبی علامت کی اجازت نہیں ہے