کرناٹک حجاب معاملہ: سپریم کورٹ میں سالسٹر جنرل کی دلیل، قرآن میں صرف حجاب کا تذکرہ ہونے سے وہ لازمی مذہبی روایت نہیں

   

نئی دہلی: کرناٹک حجاب معاملہ کی منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ریاستی سرکار کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل دی کہ عرضی گزار یہ ثابت نہیں کر پائے کہ حجاب لازمی مذہبی روایت ہے ۔ کئی اسلامی ممالک میں خواتین حجاب کے خلاف لڑ رہی ہیں، جیسے ایران میں ، اس لئے حجاب کوئی لازمی مذہبی روایت نہیں ہے ۔ قرآن میں صرف حجاب کا تذکرہ ہونے سے وہ اسلام کی لازمی مذہبی روایت نہیں ہوجاتی ۔ مہتا نے دلیل دی کہ وید شالا اور پاٹھ شالا دونوں الگ ہیں ۔ اگر ہم سیکولر انسٹی ٹیوٹ منتخب کرتے ہیں تو ہمیں قوانین پر عمل کرنا ہوگا ۔