نئی دہلی: کرناٹک حجاب پابندی معاملے میں سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ وہ بنچ کی تشکیل پر غور کریں گے۔ اس کے لیے تین ججوں پر مشتمل بنچ تشکیل دینا ہو گا۔ درحقیقت درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ میناکشی اروڑہ نے سی جے آئی بنچ کو بتایا کہ ایک سال ہو گیا ہے لیکن طالبات کلاسز میں شرکت نہیں کر پا رہی ہیں۔ طالبات پرائیویٹ کالج گئی ہیں لیکن پریکٹیکل کے لیے سرکاری کالج جانا پڑتا ہے۔اب پریکٹیکلز 6 فروری سے ہونے ہیں۔ اس معاملے پر جلد تین ججوں کا بنچ تشکیل دیا جائے۔ اس معاملے میں عبوری حکم کے لیے سماعت ہونی چاہیے۔