بنگلورو: کرناٹک میں وقف اراضی پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان کرناٹک حکومت کے افسران وقف ترمیمی بل کی جانچ کرنے والے پارلیمانی پینل کے سامنے اپنا معاملہ پیش کریں گے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی قیادت میں مشترکہ کمیٹی جمعرات کو وقف ترمیمی بل پر سماعت شروع کرے گی۔ دو روزہ اجلاس میں کرناٹک، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش، اڈیشہ اور دہلی سمیت کئی ریاستی حکومتوں کے نمائندوں سے رائے حاصل کیے جائیں گے ۔کرناٹک کے افسران کے اس بیان کے بعد دہلی کے فوڈ اینڈ سپلائیز کے وزیر عمران حسین جمعہ کو کمیٹی سے خطاب کرنے والے ہیں۔یہ تنازع بی جے پی لیڈروں کے دعویٰ کے ساتھ شروع ہوا کہ کرناٹک میں کسانوں کی 1500 ایکڑ سے زیادہ زرعی اراضی وقف بورڈ کے ذریعہ قبضہ کی جارہی ہے ۔
اپنے کرناٹک کے دورے کے دوران پال نے متاثرہ کسانوں سے بات چیت کی جنھیں مبینہ طور پر وقف املاک پر تجاوزات کے الزام میں سرکاری نوٹس موصول ہوئے تھے ۔