کرناٹک :خواتین کیلئے سرکاری بسوں میں مفت سفر

   

بنگلورو:کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی نے منگل کو اعلان کیا کہ ریاست میں تمام خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفرکر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی ) کے چار ڈویژنوں کے منیجنگ ڈائرکٹرس کے ساتھ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ خواتین سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں۔کوئی شرط نہیں ہے۔ ہمارے منشور میں ہم نے اے پی ایل یا بی پی ایل کارڈ ہولڈرزکے لیے لاگو ہونے والی اسکیم پرکسی شرط کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ریاست بھر میں خواتین مفت سفر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا۔ میں نے ایم ڈیز سے بات کی ہے اور اسکیم کے فوائد اور نقصانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ میں میٹنگ کی رپورٹ بشمول لاگت اور دیگر تفصیلات چیف منسٹر سدرامیا کو اس سلسلے میں پیش کروں گا۔ سی ایم سدارامیا نے پہلے ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری سے اس پر بات چیت کی ہے، وزیر راملنگا ریڈی نے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا چہارشنبہ کو کابینہ کے اجلاس طے ہے۔ کابینہ میں تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سی ایم سدارامیا کابینہ کی ملاقات کے بعد اس سلسلے میں اعلان کریں گے۔