کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اگلے پیر یعنی 12 جولائی سے کیرالہ کے لئے منگلورو ، پٹور ، بنگلور ، میسور اور دیگر مقامات سے بین ریاست بس خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ در اصل کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بین ریاست بس خدمات 2 ماہ سے بند کردی گئی تھی ۔ کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمسایہ ریاستوں سے لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حمل پر 5 جولائی سے پابندیوں میں نرمی کے ساتھ کیرالہ کے شہروں اور قصبوں کے لئے بس خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیز ہمسایہ ریاست میں روزانہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کارپوریشن نے کیرالہ سے کرناٹک جانے والے مسافروں کے لئے 72 گھنٹے کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کو لازمی قرار دیا ہے ،عہدیدار کے مطابق جن مسافروں کو ویکسین کی ایک خوراک موصول ہوچکی ہے ، وہ بین ریاستی بسوں میں سوار ہونے سے قبل کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لے جانا لازمی ہے ، اور جن کے پاس سرٹیفکیٹ نہیں ہے ان کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔