کرناٹک :زیکا وائرس کی دستک، 5 سالہ بچی متاثر

   

بنگلور : کرناٹک میں زیکا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی افرا تفری کا ماحول شروع ہو گیا ہے۔ زیکا وائرس کی تشخیص پانچ سال کی ایک بچی میں ہوئی ہے اور اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ ریاستی وزیر صحت کے سدھاکر نے بتایا کہ پانچ سال کی بچی کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد احتیاطی قدم اٹھانے کی صلاح دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں زیکا وائرس کا یہ پہلا معاملہ ہے اور حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔