کرناٹک سرحدی مقام سے مہاراشٹرا کی گاڑیوں کو واپس کردیا گیا

   

سفر پر پابندی نہیں لیکن کورونا رپورٹ پیش کرنا ضروری: ڈپٹی کمشنر

گلبرگہ ۔مہاراشٹرا میں کرونا کے پھر ایک بار تیزی سے پھیلنے کے معاملات کو دیکھتے ہوئے کرناٹک اور مہاراشٹرا کے ایک سرحدی علاقہ بالورگی ماشال گائوں تعلقہ افضل پور ضلع گلبرگہ کو پہنچنے والی مہاراشٹرا کی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپو ریشن کی بس اور دیگر خانگی موٹر گاڑیوں کو کرناٹک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان سب موٹر گاریوں کو منگل کے دنواپس بھیج دیا گیا ۔ افضل پور کی تحصیل دار ناگ اماںکے بیان کے بموجب بالورگی ماشال سرحدی علاقہ سے مہاراشٹر کی 50سے زیادہ بسیں گزرتی ہیں ۔ یہاں پابندی عائد ہونے کے بعد اب کوئی بس وہاں نہیںآئی ہے کیوںکہ چیک پوسٹ پر متعین کردہ اسٹاف مہاراشٹرا سے آنے والی موٹر گاڑیوں سے مسافرین کی کرونا نگیٹیو رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ اسی دورن ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محترمہ وی وی جیوتسنا نے کہا ہے کہ موٹر گاریوںکی آمد و رفت کے لئے ہم نے کوئی پابندی عائد نہیںکی ہے لیکن ہم مسافرین سے کرونا نگیٹیو رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔گلبرگہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر ونکیال نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا ریلوے زون کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ان افراد ہی کو سفر کے لئے ٹکٹ جاری کریںجو کرونا سے متعلق نگیٹیو رپورٹ پیش کرتے ہوں ۔ بیدر کے ہیلتھ اینڈ فیاملی ویلفیر آفیسر وی جی ریڈی نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا سے آنے والے مسافروںکی جانچ کے لئے دو ٹیمس تیارکی گئی ہیں ۔ بمبئی اور پونا سے آنے والے مسافرین کی چیک پوسٹس پر صحت کی جانچ کی جارہی ہے ۔ اورجولوگ اس تعلق سے دستاویزات نہیں رکھتے یا نگیٹیو رپورٹ نہیںرکھے انھیں واپس بھیج دیا جارہا ہے ۔