کرناٹک ضلع گلبرگہ میں کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت سنجیدہ نہیں

   

بنگلور و دہلی کی طرز پر موبائیل ایپ او رمزید دووزراء کو ذمہ داری دینے ڈاکٹر اصغرچلبل کا مطالبہ

گلبرگہ: ۔گلبرگہضلع میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد مین اضافہ اور اس دوران تیزی سے اموات میں اضافہ سے عوام میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ضلع میں صرف ڈپٹی کمشنر ہی کرونا وائرس وباء کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن ضلع نگران وزیر صرف فون پر ہی معلومات حاصل کررہے ہیں جب سے ضلع میں کورونا وائرس وباء کے امراض و اموات میں تیزی آئی ہے نگران کار وزیر لاپتہ ہیں ایسا لگ رہا ہے گلبرگہ ضلع کی کرناٹک حکومت کی طرف سے کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر ہی ضلع نگران کار وزیر کی ذمہ داری نبھارہے ہیں۔ یہ بات ڈاکٹر محمد اصغرچلبل سابق صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نینے کل ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کرناٹک یڈی یوراپا سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلور کی طرز پر کورونا وائرس وباء کے خلاف وزراء کو حلقہ وار ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح گلبرگہ ضلع میں بھی مزید دو وزراء کو ذمہ داری دی جانی چاہئے۔ اس مطالبہ کے علاوہ ڈاکٹرمحمد اصغرچلبل نے مزید کہا کہ کورونا وائرس وباء کے خلاف جو اسکیمات واحکامات پر عمل آوری حکومت کرناٹک کی جانب سے ہورہی ہے اس معاملہ میں ضلع گلبرگہ کویکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ صرف بنگلور پر ہی زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ جبکہ سب سے پہلے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت گلبرگہ میں ہوئی ہے۔ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے مزید بتایا کہ ضلع میں جملہ 12ہزار کے قریب ہوم آئی سولیشن قائم کئے گئے ہیں لیکن ان کی صحیح طریقہ سے رہنمائی نہیں ہورہی ہے۔ کوئی دیکھنے والانہیں ہے۔ ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے چیف منسٹر سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کی طرز پر ہوم آئی سولیشن افراد کو آکسی میٹر(Oxy meter)مفت فراہم کیا جانانا چاہیئے۔ کنٹراکٹ بیسیس پر ڈاکٹر اور نرسیس کا تقرر کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر ایم ڈی اور ایم بی ایس ایس ڈاکٹرس اور نرسوں کو جوسال آخرمیں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی بھی خدمات حاصل کی جائیں۔ ڈاکٹر محمد اصغرچلبل نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ضلع میں کورونا وائرس موبائیل ایپ شروع کیا جائے جس کے ذریعہ عوام کو روزانہ سرکاری دواخانوں میں موجود خالی بیڈس کی تفصیلات فراہمہوسکیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جن خانگی دواخانوں کو (دھنونتری، بسویشور، واتسلیا، یونائٹیڈ، کرسٹل اور بہمنی اسپتال) کوبھی اس ایپ کے دائرے میں لاکر ان کے یہاں موجود خالی بیڈس ہیں ان کی بھی معلومات عوام تکپہنچائی جائیں۔