کرناٹک ضمنی انتخاب ملتوی کرنے سپریم کورٹ سے اپیل

   

نئی دہلی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں نا اہل قرار دئے گئے ارکان اسمبلی آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئے اور استدعا کی کہ 5 نومبر کو ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو مزید ملتوی کیا جائے ۔ جسٹس این وی رمنا کی قیادت والی بنچ نے 25 اکٹوبر کو 17 ارکان اسمبلی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ ان ارکان اسمبلی نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے انہیں نا اہل قرار دئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔ سینئر وکیل مکل روہتگی ارکان اسمبلی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان اسمبلی نشستوں کیلئے 5 ڈسمبر کو ضمنی انتخاب ہونے والا ہے اور امیدواروں کو اپنے پرچہ نامزدگی 11 تا 18 نومبر داخل کرنے ہیں۔ نا اہل قرار دئے گئے ارکان اسمبلی اپنے پرچہ جات داخل نہیں کرسکیں گے اور اس کیس پر ابھی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی نہیں آیا ہے اس لئے انتخابات کو ملتوی کیا جانا چاہئے ۔