بنگلورو : کرناٹک کے شیگاؤں اسمبلی ضمنی انتخاب میں، کانگریس کے یاسر احمد خان پٹھان نے کامیابی حاصل کی اور سابق چیف منسٹر بسواراج بومائی کے بیٹے بھارت بومائی کو 13,448 ووٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل 2023 کے اسمبلی انتخابات میں یاسر احمد خان پٹھان کو بی جے پی کے بسواراج بومائی نے شکست دی تھی۔