کرناٹک: مزید تین کورونا وائرس کے واقعات، ریاستی حکومت آئی پی ایل ملتوی کرنے مرکز سے اپیل کرے گی

,

   

بنگلور(کرناٹک): ریاست کرناٹک میں مزید تین کورونا وائرس کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ یہ اطلاع ریاستی وزیر صحت بی سری رامولو نے ٹوئٹر پر دی۔ اس طرح کرناٹک میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد4 ہوگئی ہے۔ تاہم ابھی ان تینوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

میڈیکل ایجوکیشن منسٹر آف کرناٹک ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت بہت جلد مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بنگلور کے یم چنا سوامی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میچس کو کورونا وائرس کے سبب ملتوی کرنے کی درخواست کرے گی۔ چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔