کرناٹک میںجے ڈی ایس۔ کانگریس کی 20%کمیشن حکومت:مودی

   

گنگاوتی( کرناٹک) ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی ایس حکومت پر سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو ’ 20فیصد کمیشن ‘ کی حکومت قرار دیا ۔ شمالی کرناٹک میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس ۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت کاکمیشن وصول کرنا ہی ایک واحدمقصد ہے ۔مودی نے رسوت ستانی کے مسئلہ پر ان دونوں جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ماضی کی ( سدا رامیا) حکومت کو 10%حکومت قرار دیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس چونکہ اب ایک دوسرے سے ہاتھ ملا چکے ہیں چنانچہ یہ اب ’ 20فیصد کمیشن ‘ حکومت بن گئی ہے ۔ انہوں نے خاندانی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آیا لوک سبھا انتخابات میں قوم و ملک کو اولین ترجیح رہے گی یا پھر خاندان کو پہلی درجیح دی جائے گی ۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں ان کی واپسی کی تائید میں لہر چل رہی ہے ۔