کرناٹک میںدنیا کا دوسرا بڑا کھادی کا ترنگا

   

Ferty9 Clinic

بیلاگاوی (کرناٹک)، 9 دسمبر (آئی اے این ایس) ریاستی چیف منسٹر سدیارامایا نے آج یہاں سوورنا ودھان سودھا کی مغربی سیڑھیوں پر نصب دنیا کے دوسرے بڑے کھادی کے ترنگے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا صرف کپڑا نہیں بلکہ قومی وقار اور خوداحترامی کی علامت ہے۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر یو ٹی خادر اور کلاپور کے ونود کمار ریواپا بمنّا کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے یہ جھنڈا تحفے میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترنگے کو احترام اور فخر سے دیکھنا چاہیے۔ سبھی شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ ہونا ضروری ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ گاندھی جی کی قیادت میں آزادی کی تحریک چلائی گئی تھی۔ بیلاگاوی میں منعقدہ کانگریس اجلاس کی صدارت بھی گاندھی جی نے کی تھی۔ اس واقعے کو سو سال پورے ہونے پر سوورنا سودھا کے پاس گاندھی جی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم سبھی کو حب الوطنی ہونی چاہیے۔ انسانوں کو نفرت کے بجائے ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے تبھی ایک عادلانہ معاشرہ تعمیر ہو سکتا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیواکمار نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوورنا سودھا پر یہ عظیم ترنگا آنے والی نسلوں کے لیے حب الوطنی کا مضبوط پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے کارکنوں کے کندھوں پر قومی پرچم اور دل میں حب الوطنی ہوتی ہے۔